۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ششمین سالگرد شهدای فاجعه شهر زاریا نیجریه

حوزہ / نائیجیریا کے شہر زاریا میں شہداء اہل بیت علیہم السلام کے قتل عام کی چھٹی برسی اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں منائی گئی۔ جس میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام سمیت ملک کی نامور شخصیات اور شیعہ مبلغین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 2015 میں نائیجیریا کے شہر زاریا میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے قتل عام کے سانحہ کے شہداء کی چھٹی برسی اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں منائی گئی۔ جس میں اس ملک کے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے شیعیان اہلبیت علیھم السلام سمیت ملک کی نامور شخصیات اور شیعہ مبلغین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب کے دوران اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا پیغام ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حاضرین کے لئے نشر کیا گیا۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر 2015ء کو نائیجیریا کے فوجیوں نے بے بنیاد الزامات کی بنا پر شہر زاریا میں واقع بقیۃ اللہ نامی امام بارگاہ پر حملہ کر دیا تھا۔ اس وحشیانہ حملہ کے نتیجے میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام میں مشغول سینکڑوں شیعیان اہلبیت علیہم السلام شہید اور زخمی ہوگئے تھے اور شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بھی اسی دن زخمی حالت میں زندان میں ڈال دیا گیا تھا اور انھیں انتہائی سخت حالات میں زندان میں رکھا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .